چیئرمین سپر ایشیا گروپ حاجی محمد یوسف انتقال کر گئے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چےئرمین سپر ایشیا گروپ حاجی محمد یوسف انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد آمنہ میں ادا کی گئی ،جنہیں سینکڑو سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما چوہدری محمد سرور سیاستدانوں ، صنعتکاروں ، تاجروں ،بیورو کریٹس ، وکلا اور صحافی برادری نے شرکت کی، مرحوم حاجی محمد افضل اور حاجی محمد اشرف کے بھائی ، عبدالرزاق یوسف ، سہیل یوسف ،تیمور یوسف کے والد، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر این اے 95 علی اشرف مغل ،محمد فیصل افضل، عمر اشرف ، عثمان اشرف ، بلال افضل، وقاص افضل اور زین اشرف کے تایا تھے۔