ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے چیئرمین کے پی ٹی کا عہدہ سنبھال لیا
کراچی (خبر نگار)ریئر ایڈمرل جمیل اختر ھلال امتیاز (ملٹری) نے بدھ کو چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کا عہدہ سنبھال لیا۔ان کاامتیاز ہے کہ دوران نیول سروس انہوں نے بطور کمانڈنگ آفیسر پاکستان نیوی سرفیس شپ، پاکستان میرین اینڈاسپیشل فورسس میں روشن خدمات سر انجام دی۔
1979میںپاکستان نیوی جوائن کرتے ہی انہوں نے آپریشن برانچ پاکستان نیوی سے جون 1983۱ کمیشن حاصل کیا ۔انہوں نے1989میںSan Diego California سےUS NAVY SEAL کورس کیا۔ان کی نمایا ں خدمات میںبطور ٹریننگ اینڈ آپریشنز آفیسر، اسپیشل سرویسز گروپ (نیوی)، ڈائریکٹنگ سٹاف اور اس سے قبل پی این نیوی وار کالج (لاہور) میںبطور چیف انسٹریکٹر ز تعینات رہے۔ اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ)، نیول ہیڈ کواٹر، چیف اسٹاف آفیسر پاکستان فلیٹ، کمانڈر نارتھ، ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) کے عہدوں پربھی خدمات انجام دی ہیں۔ رئیر ایڈمرل جمیل اختر انڈونیشن کمانڈ اور اسٹاف کالج پی این وار کالج سے گریجویٹ ہیں۔