سٹاک مارکیٹوں میں زبردست منداسرمایہ کاروں کو 1 کھرب 23 ارب روپے خسارہ
کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور روس اور ترکی کے تنازعہ کے باعث کارباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کراچی سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس بیک7نفسیاتی حدوں سے گر گیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 1 کھرب 23 ارب روپے سے زائد کی کمی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت16.70 فیصد زائد جبکہ 83.76 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 32994 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین اسٹاک کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور روس اور ترکی کے تنازعہ کے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 705.07 پوائنٹس کمی سے32255.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 23 ارب ، 45 کروڑ 91 لاکھ 89 ہزار 648روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 68 کھرب 67 ارب 97 کروڑ 57 لاکھ 39ہزار379روپے ہوگئی ۔کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 409.52 پوائنٹس کمی سے 22688.92 پر بند ہوا۔