این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پہلی بارآزمائشی طور پر بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال کیا گیا
لاہور(آن لائن)لاہور سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں انتخابی تاریخ میں پہلی بارآزمائشی طور پر بائیو میٹرک مشینیں استعمال کی گئیں جس میںایک ووٹر2 مرتبہ ووٹ کاسٹ کرتا رہا۔بتایاگیا ہے کہ الیکشن کمشن کی جانب سے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بائیو میٹرک مشینوں کو تجرباتی طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا 100 بائیو میٹرک مشینیں 39 پولنگ سٹیشنز پر استعمال کی گئیںجبکہ ان مشینوں کو تربیت یافتہ آپریٹر استعمال کیا۔ بائیو میٹرک مشینوں پر ووٹر کی تصدیق کیلئے اصل شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا تھا۔ ووٹروں نے پہلے مینوئل طریقے سے اپناووٹ کاسٹ کیا جبکہ اس کے بعد بائیو میٹرک مشین سے بھی اپناحق رائے دہی استعمال کیا۔