تعلیم کے شعبہ میں شفافیت اور میرٹ کی حکمرانی میں پنجاب سب سے آگے ہے : مائیکل باربر

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلی سکولز روڈ میپ پروگرام پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے دوران روڈ میپ کی ٹیم نے پنجاب کے تعلیمی میدان میں خاطر خواہ بہتری پر شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شعبہ تعلیم میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کے باعث کئی اہداف حاصل کئے گئے ہیں اور وزیر اعلی اس پروگرام میں ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں۔ بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (ڈیفڈ) کے مینجنگ پارٹنر سر مائیکل باربر نے کہا کہ پنجاب حکومت سکولز روڈ میپ کے پروگرام کو شاندار انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔ انرولمنٹ اور معیاری تعلیم کے فروغ میں بے پناہ بہتری آئی ہے۔