”انسداد دہشتگردی کے خصوصی ادارے نیکٹا کو فعال نہیں ہونے دیا گیا“

لاہور (خصوصی رپورٹر) پلڈاٹ کے زیر اہتمام 20نکاتی قومی ایکشن پلان پر پنجاب کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے حوالے سے ورکشاپ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین مخدوم سید مسعود عالم کمیٹیوں کی کوششوں کے نتیجے میں انسداد دہشتگردی کے خلاف قانون سازی کی گئی۔ رانا محمد افضال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قیمت ادا کی ہے لیکن اسکی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔چوہدری لعل حسین کاکہناتھا کہ پارلیمنٹرینز بیشتر اراکین اسمبلی قانون سازی اور نگرانی میں زیادہ کردار ادا کرتے نظر نہیں آتے۔ رائے ممتاز حسین بابر کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں کے پاس اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے اختیارات نہ ہونا نگرانی کے عمل میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ تسنیم نورانی نے کہا کہ قومی سطح پر انسداد دہشتگردی کے حوالے سے خصوصی ادارے نیکٹاکو بھر انداد میں فعال نہیں کیا گیابلکہ بے شمار مسائل پیدا کئے گئے۔ مجیب الرحمان شامی اور احمد بلال محبوب کا کہناتھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اعداد وشمار پر مبنی سلسلہ وار کارکردگی رپورٹس جاری کر نی چاہیے۔