وفاقی حکومت کا اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کمپیوٹرز لیب کے لئے 2سو اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کمپیوٹرز لیب کے لئے 2سو اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کو وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے ایڈوائزر علی رضا نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ کمپیوٹر ٹیچرز کی بھرتی کا ٹاسک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سونپا گیا ہے۔ وزارت کیڈ نے وزارت آئی ٹی کو تحریری امتحان اور امیدواروں کے انٹرویو شفاف طریقے سے منعقد کرانے کا ٹاسک دیا ہے۔ ان اساتذہ کی کم از کم تعلیمی قابلیت بی ایس کمپیوٹر سائنس ہو گی۔ ان کی تعیناتی ابتدائی طور پر تین سال کے کنٹریکٹ کے طور پر کی جائے گی جبکہ انہیں تنخواہوں کی ادائیگی آئی ٹی منسٹری کرے گی۔اس دوران نظامت تعلیمات آسامیاں تخلیق کرے گی اور ریگولر بنیادوں پر اساتذہ بھرتی کرے گی۔