وفاقی تعلیمی بورڈ میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد (نا مہ نگار)وفاقی تعلیمی بورڈ نے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ ( ایس ایس سی) کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کااعلان کردیاہے،امتحانات میں کامیابی کا تناسب44.95 فیصد رہا۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جمعہ کو جاری نتائج کے مطابق ستمبر اکتوبر میں ہونے والے ایس ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات میں 10096 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 4538 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ بورڈ نے نتائج ویب اپنی سائٹ www.fbise.edu.pk پر جاری کردیئے ہیں جبکہ نتائج 5050پر ایس ایم ایس کرکے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ بورڈ حکام نے بتایاکہ تمام نتائج امیدواروں کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔