80 فیصدسے زائد مستحق اور ذہین طلباکو امسال تعلیمی وظائف دینگے: ایم ڈی لاہور لیڈز یونیورسٹی

لاہور (پ ر)’کوالٹی ایجوکیشن سب کیلئے‘ ہمارا اولین مقصد ہے ،جس کیلئے ذہین اور ضرورت مند طالبعلموں کو ہرسال کئی ملین روپے کے وظائف دیے جاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈی لاہور لیڈز یونیورسٹی سلمان شبیر کیا انہوں نے مزید کہا کہ شعبوں میں 62 پی ایچ ڈی اساتذہ سمیت 100سے زائد اعلی صلاحیت کے اساتذہ مستقل طور پر یونیورسٹی سے منسلک ہیں ،80 فیصدسے زائد مستحق اور ذہین طلباو طالبات کو تعلیمی وظائف بھی دیئے جاتے ہیں ۔ وظائف کی میرٹ پر تقسیم کیلئے 45ملین کا فنڈرکھا گیا ہے۔