گوجرانوالہ: مالکان کا کمسن ملازم پر وحشیانہ تشدد‘ چہرہ اور جسم متاثر‘ چائلڈ پروٹیکشن نے بازیاب کرایا

گوجرانوالہ: مالکان کا کمسن ملازم پر وحشیانہ تشدد‘ چہرہ اور جسم متاثر‘ چائلڈ پروٹیکشن نے بازیاب کرایا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرکے مالکان کے وحشیانہ تشدد کا شکار 10 سالہ گھریلو ملازم کو شدید زخمی حالت میں بازیاب کروا کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ٹیم نے اطلاع پر پیپلز کا لو نی وائے بلاک میں تاجر ندیم شیخ کے گھر سے 10 سالہ گھریلو ملازم اویس کو شدید زخمی حالت میں بازیاب کروا کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ بچے کے چہرے اور جسم پر تشدد کے باعث نیل پڑ چکے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن کے انچارج شفیق رتیال کے مطابق اویس راوی ریان کا رہائشی ہے 5 ماہ سے ندیم شیخ کے گھر میں ملازم ہے جسے مالک اور اس کی بیوی کرن وحشیا نہ تشدد کا نشا نہ بنا تے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔