باچا خان یونیورسٹی کا اجلاس آج طلب تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے یا معطل رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں یونیورسٹی کھولنے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ یونیورسٹی پر حملے سے متعلق حکومت کی رپورٹ بھی زیر غور آئے گی۔ حملے کے بعد یونیورسٹی میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وائس چانسلر فضل رحیم مروت اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تمام شعبہ جات کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس