پی آ ئی اے کا ڈھائی سال بعد امریکہ کے لئے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

نیویارک (آن لائن) امریکہ کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی منظوری کے بعد پاکستان کی قومی ایئرلائن PIA ایک بار پھر امریکہ کے لئے پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی کوششوں سے ڈھائی سال بعد پی آئی اے منقطع پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔