کنٹینر ٹرمینل ہوچیسن پورٹس پاکستان کا نیا ریکارڈ قائم

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں گہرے پانی کے پہلے کنٹینر ٹرمینل ہوچیسن پورٹس پاکستان نے رواں سال چوتھی بار بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صرف 13گھنٹوں کے اندر2683 کنٹینر مووزکی ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ٹرمینل آپریٹر کی جانب سے کراچی میں 8562ٹی ای یوز (TEUs)کے حامل لنگر انداز جہاز ہیونڈائی کاریج / 064Eکے ساتھ مزید تیزرفتار نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں جہاز کے قیام کے دوران اس ٹرمینل پر ویسل آپریٹنگ ریٹ (VOR) فی گھنٹہ 203.4کنٹینر زمووزرہا اور گراس کرین ریٹ (GCR) فی گھنٹہ 32.3کنٹینر مووزرہا۔ جہاز سے مجموعی طور پر 3501ٹی ای یوز (TEUs)ہینڈل کئے گئے۔ ٹرمینل آپریٹر نے 11گھنٹے میں 1953کنٹینرز مووز کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے جو اس نے 8562ٹی ای یوز (TEUs)کے حامل ہیونڈائی گلوبل پر قائم کیا تھا۔