جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کی زیر صدارت سینڈیکیٹ کا 73واں اجلاس

کوئٹہ:(آن لائن ) جامعہ بلوچستان کے سینڈیکیٹ کا 73واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر جاوید اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارت وال،  اور دیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے منصوبوں،یونیورسٹی ملازمین کے اپگریڈیشن، پروموشن سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا  جامعہ کے وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی کے تعلیمی بہتری اور مستقبل کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی جارہی ہیں۔