جنوبی امریکی ملک کوسٹاریکا کے لوگ سب سے زیادہ خوش ‘پاکستانیوں کا سولہواں نمبر ہے: سروے رپورٹ

واشنگٹن (اے پی اے ) ایک عالمی سروے میں لوگوں کی خوشی کا اندازہ لگایا گیا تو کوسٹاریکا کے باسی سب سے زیادہ مطمئن نکلے۔ اس فہرست میں ویت نام کے شہری دوسرے اور کولمبیا کے لوگ تیسرے نمبر پر رہے۔ سروے میں پاکستانیوں کو دنیا کی سولہویں خوش باش قوم قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کے حالات چاہے جو بھی ہوں۔ پاکستانی شہری ذہنی طور پر بھارتیوں اور امریکیوں سے کہیں زیادہ خوش ہیں۔ اس فہرست میں بھارت کی بتیسویں اور امریکا کی ایک سو پانچویں پوزیشن ہے۔ اس درجہ بندی کے لیے امید، انسانی صلاحیت اور زندگی پر ماحول کے اثرات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔