رینٹل پاور کیس: استعفیٰ دینے کے بجائے تفتیش مکمل کرونگا: اصغر خان

حضرو (آئی این پی) رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی پراسرار ہلاکت کے بعد مرکزی تفتیشی افسر اصغر علی خان پر خاندان کی طرف سے نوکری چھوڑنے کا دباو¿ ہے جبکہ اصغر خان نے کہا ہے کہ میرے خاندان نے مجھے جھکنا اور ڈرنا نہیں سکھایا ، مستعفی نہیں ہونگا، جمعرات کو یہاں اصغر خان کے خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی خودکشی یا مبینہ قتل کے تناظر میں مرکزی تفتیشی افسر اصغر علی خان کے خاندان میں سخت تحفظات پائے جاتے ہیں جس پر خاندان کے افراد نے انہیں نوکری چھوڑنے کا کہہ دیا ہے مگر اصغر خان نے کہا کہ مجھے آپ یعنی میرے خاندان نے جھکنا اور ڈرنا نہیں سکھایا اس لئے میں استعفیٰ دینے کی بجائے اپنی تفتیش مکمل کروں گا، ذرائع کے مطابق اصغر خان کی اس ضد پر ان کی یہ بات تسلیم کر لی گئی ہے مگر انہیں تفتیش کے بعد ہر صورت مستعفی ہونے کا کہا گیا ہے ادھر رینٹل پاور کیس کے مرکزی تفتیشی افسر اصغر خان کے چچا الحاج غالب خان نے چھچھ پریس کلب کے چیئرمین نثار علی خان سے گفتگو میںکہا کہ کامران فیصل کی پراسرار ہلاکت کے بعد ہم سمیت نیب کے تمام افسران کے والدین اور رشتہ داروں کو ضرور فکر لاحق ہے مگر ہم نے اصغر خان سے مستعفی ہونے کا نہیں کہا ،الحاج غالب خان نے کہا کہ میں نے اصغر خان کی ایسی تربیت نہیں کی کہ وہ یا خاندان میں کوئی دوسرا فرد خوفزدہ ہو اور اس سے ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار اصغر خان مستعفی ہو جائے، یاد رہے اصغر خان کا تعلق ضلع اٹک کی تحصیل حضرو کے دیہات حیدرسے ہے، ان کا کوئی بھائی نہیں ہے۔