لدھیوالہ وڑائچ: گھریلو حالات سے تنگ شخص کا اقدام خودکشی
لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت ) گھریلو حالات سے تنگ 35 سالہ شخص کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش، لوگوں نے دیوار توڑ کر بچایا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ وڑائچ کے محلہ اسلام سٹی کے رہائشی 35 سالہ ابوبکر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کمرے کو اندر سے کنڈی لگا کر پنکھے سے پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش کی جسے محلہ داروں نے کمرے کی دیوار توڑ کر بچا لیا۔ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔