بھارتی آبی دہشت گردی، لاکھوں کیوسک پانی دریائے چناب میں چھوڑ دیا، دریا میں اونچے درجے کا سیلاب
بھارت نے ایک بار پھر آبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معلومات فراہم کیے بغیر لاکھوں کیوسک پانی دریائے چناب میں چھوڑ دیا ہے۔ پانی کے بہا ئومیں پچپن ہزار کیوسک سے زائد کا اضافہ ہونے سے دریائے چناب بپھر گیا ہے۔ اس وقت دریا میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے چناب میں پانی کا بہائو ایک لاکھ بیاسی ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ سینتیس ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جس سے اردگرد کے دیہات اور علاقوں کے لیے خطرہ کی گھنٹی بج گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کو تاحال دریائوں میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔ معاہدے کے تحت بھارت یکم جولائی سے پاکستان کو آگاہ رکھنے کا پابند ہے۔