منشیات فروشوں کے ساتھ قریبی تعلق پر ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو ملک ارشد معطل
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو ملک ارشد کو معطل کردیا ہے اور پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا آئی جی اسلام آباد نے یہ اقدام ایس ایچ او کے شراب اور منشیات فروشوں کے ساتھ قریبی تعلق کی شکائت پر کیا جن کی انکوائری احتساب یونٹ سے کرائی گئی جس میں الزامات ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔