امریکہ: ٹیکساس میں بھارتی نژاد سافٹ ویئر انجینئر مردہ پایا گیا
واشنگٹن (آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک تیس سالہ بھارتی نژاد سافٹ ویئر انجینئر مردہ پایا گیا۔ بھارتی قونصلیٹ کے ذرائع نے بتایا کہ تین سال قبل امریکہ منتقل ہونے والا بھارتی نژاد انجینئر وینکانا گاری کرشنا ٹیکساس کے علاقے ڈیلاس میں رہائش پذیر تھا ۔