امریکہ ہوش کے ناخن لے، ڈرون حملے پاکستان کیلئے ناقابل برداشت ہیں: قاری ہدایت اللہ رحمانی
ملتان( نامہ نگار خصوصی) اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ملکی سلامتی پر حملے ہیں۔ امریکہ ہوش کے ناخن لے اور ذہن میں رکھے کہ پاکستان ہی واحد ملک ہے جوکہ خطے میں امن کے قیام کا خواہاں ہے ۔ ایک بار پھر ڈرون حملے پاکستان کیلئے چیلنج اور عالمی اداروں کے اصولوں پر طمانچہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈرون حملوں کے خلاف جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملے پاکستان کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔