اساتذہ کے مسائل کا واحد حل اتحاد و اتفاق میں ہے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان کے زیراہتمام اساتذہ کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن ضلع ملتان میں پے پیکج 2017ء تک مکمل ہونے اور محکمانہ ان سروس پرموشن کی تکمیل پر قائدین کو ان کی اساتذہ کے لئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں شیلڈیں تقسیم کی گئیں اس موقع پر حافظ غلام محی الدین صدر مرکزی پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب طارق محمود کنونیئر یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کا شف شہزاد چودھری مرکزی جنرل سیکرٹری ملک محمد شفیق کمبوہ ملک سجاد اختر اعوان‘ رانا محمداسلم ساغر‘ میاں طیب احمد بودلہ‘ ملک محمداسلم وٹو‘ زاہدہ پروین اور محبوب اشرف و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر غلام محی الدین‘ طارق محمود‘ میاں طیب احمد بودلہ نے کہا اساتذہ کے مسائل کا واحد حل اتحاد و اتفاق میں ہے۔ اساتذہ نے باہمی اتحاد سے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں اور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی خدمت کرنا ہمارا اولین کام ہے جہاں ہم اپنے حقوق کی بات منوانے کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے فرائض بھی اسی طرح خوش اسلوبی سے سرانجام دینے چاہئیں۔
شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟
انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی ...
چوہدری شجاعت حسین کا ’’کڑوا سچ‘‘…2
گو کہ چوہدری شجاعت حسین کا تعلق گجرات کی جٹ برادی سے ہے وہ سیاست تو گجرات میں ...
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100فیصد اضافہ کر دیا
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے ملک بھر کے دفاتر کو ...
صیہونیت و استعماریت کا واحد علاج مسلم اتحاد کی خیبری حیدریؑ ضرب ہے
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) سپریم شیعہ علما بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ ...
پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر فوکس کرنے والی واحد جماعت ہے:عزیزالرحمان چن
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمان چن نے کہا کہ پیپلز ...
عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے امت نے ہمیشہ اتفاق و اتحاد کا ...
لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ...