تھانہ سائٹ میٹروویل پولیس کی زیادتیوں پر اہل علاقہ پریشان‘ حکام سے کارروائی کی اپیل
کراچی(کرائم رپورٹر) تھانہ سائٹ اے کی پولیس پر میٹروویل سائٹ میں سرعام دکانوں اور ریڑی بانوں سے بھتہ وصولی کا الزام مکینوں کا کہنا ہے کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ غریب دکاندار صبح سے رات تک محنت کرکے بچوں کی روزی کماتے ہیں اور پولیس والے انہیں ہراساں کرکے ان کی کمائی لے جاتے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔