واشنگٹن (آن لائن+ نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکےورٹی کے سربراہ جینٹ نیپولیٹانو نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی سیکےورٹی خامیوں کو تلاش کر کے خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کرسمس کے دن دہشتگردوں کی جانب سے نارتھ ویسٹ ایئر لائنز کے طیارے کو اڑانے کی کوشش سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد 11 ستمبر 2001ءکے بعد سے امریکی سیکےورٹی اقدامات کو شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رسا ں ادارے کے مطابق نیپولیٹانونے امریکی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ صدر اوباما نے امریکی سیکےورٹی اور انٹیلی جنس سسٹم کی ناکامی کے بارے میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی اور دیگر وفاقی تحقیقاتی ادارے اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ ایمسٹرڈیم فلائٹ کیلئے بارودی جیکٹ پہنے دہشتگرد کو کیسے سکیننگ مشین نے کلیئر کر دیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نے گزشتہ ہفتے کے واقعہ کے بعد ایئرپورٹس کی سیکےورٹی کو سخت کر دیا ہے تاہم انتظامیہ کو سیکورٹی میں موجود نقائص کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024