سرینگر (آن لائن) بھارتی حکومت جنوری 2010ءمیں باضابطہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے رہنماﺅں سے خفیہ مذاکرات کا آغاز کرگی جبکہ تین ماہ میں مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نئی دہلی اور سرینگر میں خفیہ مذاکرات کے باضابطہ آغاز کے حوالے سے راہ ہموار کرنے میں مصروف ہیں۔ اگرچہ خفیہ سفارتکاری کا فوکس حریت پسند گروپ ہونگے تاہم وزیر داخلہ مقبوضہ ریاست کی دو بڑی بھارت نواز سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کے داخلی حل پر پہنچنے کی خواہاں ہے۔
کشمیر/ خفیہ مذاکرات
کشمیر/ خفیہ مذاکرات