امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا مشرقی بحیرہ روم میں تیل کی تلاش اور گیس سمیت قدرتی وسائل کی پر ترکی اور یونان میں پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے لیے انقرہ اور ایتھنز کے درمیان مذاکرات کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور یونان دونوں نیٹو کے رکن ملک ہیں۔ انہیں ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی سے بچانا اور مذاکرات کی میز پر لانا ضروری ہے۔یونان کے دورے کے دوران یونانی وزیر اعظم کیریکوس میتسوتکیس سے ملاقات کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہم یونان اور ترکی جیسے نیٹو کے اتحادی ممالک کے مابین ہونے والی بات چیت کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ جلد از جلد ان امور پر بات چیت دوبارہ شروع کی جائے۔ پومپیو اپنے ایک بیان میں کہا کہ آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری لڑائی روکنے اور متنازع علاقے پر جاری تنازع کے حل کی کوششوں پر صلاح مشورہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بحیرہ روم کے میں ترکی اور یونان کے درمیان جاری تنازع کے فوری حل اور دونوںملکوں کے درمیان بات چیت کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔پومپیو نے کہا کہ واشنگٹن خطے میں اپنے سفارتی اور فوجی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے دونوں پڑوسیوں اور نیٹو اتحادیوں کے مابین سمندری سرحدوں اور توانائی کی تلاش کے حقوق کے تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024