سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم راؤ انوار اور دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس میں فریقین کے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم راؤ انوار اور دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر استغاثہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں ماتحت عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے کئی اہم قانونی پہلوؤں کو نظر انداز کیا لہٰذا راؤ انوار اور دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔مگر درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئیفریقین کے وکلا سے 13نومبر کو دلائل طلب کر لیا ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024