فلسطین کیساتھ جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دوں گا : سعودی شہزادہ الولید بن طلال
الخلیل ( اے ایف پی+ صباح نیوز+این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل رمیدہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا۔اسرائیلی عبرانی ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو متعدد زخم آئے ہیں تاہم ہسپتال میں اس کی حالت بارے معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو 11 گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر سڑک پرگرگیا۔ہیبرون میں بھی ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے امدادی کارکنوں اور ایمبولینس کو زخمی کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی ۔حماس کی اپیل پر آج پھر ’’یوم الخضب‘‘ منائیں گے۔ادھر داعش انٹرنیشنل نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بیگناہ فلسطینیوں کے قتل عام کو عالمی سطح پر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے عالمی اداروں سے کہا تحقیقات کرائیں۔ سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے کہا ہے کہ فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کا ساتھ دوں گا۔