لندن میں ہونے والی ایشین بزنس ایوارڈ کی تقریب میں پاکستانی شیف عائدہ خان کو فوڈ انٹرپرینیور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں قائم شعلہ کراچی کچن نامی ریستوان کی پاکستانی شیف عائدہ خان کوفوڈ انٹرپرینیور ایوارڈ سے نوازا گیا۔عائدہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں بھارتی اور بنگالی ریستوران تو بہت ہیں لیکن پاکستانی ریستوران کم ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے خصوصی طور پر اپنے ریستوران کے نام میں کراچی شامل کیا تاکہ لوگوں کو اندازہ ہو سکے کہ یہ پاکستانی کھانا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ان کے ریستوران میں بننے والے سب کھانوں کی ترکیب پاکستانی گھروں میں بننے والے کھانوں کی ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024