پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت مخالف قوتوں کودوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ کھیل تماشا بند کرکے جمہوریت کو چلنے دیا جائے ،فیض آباد دھرنے نے ریاست کو گھٹنے ٹیکتے دیکھاجس پر افسوس ہوا،دھرنا معاملہ جوڈیشل کمیٹی میں پیش ہونا چاہیے،جمہوریت کو مضبوط بنانا ہے تو سب کو ”بھٹو نظریے“ کو اپنا نا ہوگا،حکومت کو مدت پوری کرنے دی جائے اورانتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔ پیپلزپارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیض آباد میں ہونے والے دھرنے کے دوران ریاست کو گھٹنے ٹیکتے ہوئے دیکھا گیا اور اس دوران دوران پیش آنے والے واقعات پر افسوس ہوا ، ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ آج بھی ہمارا نظریہ ہے اور اگر ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانا ہے تو بھٹو کے نظریے کو آگے لے کر جانا ہو گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مردم شماری متنازع ہے اور اس میں سندھ کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور جمہوریت پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہی پاکستان ایٹمی طاقت بنا، ملک کا کم عمر ترین وزیراعظم بھی پیپلز پارٹی کا ہو گا۔چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت میں آ کر جمہوریت اور معیشت کو مضبوط کرے گی کیونکہ پاکستان جمہوریت کی مضبوطی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ملک،جمہوریت،معیشت کو مضبوط بنانا ہے توبھٹوکے نظریے کو اپناناہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5، 6 روز کے درمیان پیش آنے والے واقعات افسوسناک ہیں،گزشتہ چند دن ملک کے نوجوانوں کے لئے اچھے نہیں تھے، انہوں نے ریاست کو گھٹنے ٹیکتے اور ریاست کی رٹ ختم ہوتی دیکھی، قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑایا گیا، اس دوران ملک بھر میں ہونے والے واقعات افسوسناک تھے، دھرنے کے دوران ریاست کو گھٹنے ٹیکتے ہوئے دیکھا گیا، ہمیں اپنی کمزوریوں اور غلطیوں کا تعین کرکے مستقبل کا تعین کرنا ہے۔بلاول بھٹو نے دھرنا معاملہ جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں شریک تمام طاقتوں سے کہتا ہوں کہ اب بس کردیں اور یہ کھیل تماشا بند کرکے جمہوریت کو چلنے دیں، اس معاملے میں کوئی بھی صاف ستھرا ہو کر نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور کتنی قربانیاں چا ہئیں، اگر اور قربانیاں چاہئیں تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند مہینوں سے وفاقی حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے مگرپیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں اور حکومت اپنی مدت پوری کرے اور امید کرتا ہوں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، ہم نے دنیا کے کم عمر ترین وزیراعظم دیئے، ہمیشہ جمہوریت کو فروغ دیا اور آئندہ بھی جمہوریت کو پروان چڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، انتخابات کا انعقاد وقت پر اور حکومت کو مدت پوری کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ترقی تب ہوتی ہے جب عام آدمی کو فائدہ ہوتاہے،ہم جمہوریت کو مضبوط بنائیں گے اور عوام کیساتھ مل کرجدوجہدجاری رکھیں گے۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز صرف جمہوری عمل کی روانی میں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری متنازع ہے اور اس میں سندھ سے نا انصافیاں ہوئیں جبکہ مردم شماری کے نتائج پر فاٹا کے عوام بھی ناراض ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ا غریب خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد دی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 دسمبر کو اسلام آباد کے پریڈ گرانڈ میں جلسہ ہو گا، اگلا لائحہ عمل جلسے میں بتاﺅں گا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024