رائے ونڈ : نائٹ کوچ کھلے پھاٹک پر ٹرالر سے ٹکرا گئی‘ تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں : ایک شخص جاں بحق تین زخمی
لاہور، رائیونڈ، بھوئے آصل (نامہ نگاران + خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ)لاہور سے کراچی جانیوالی نائٹ کوچ رائے ونڈ کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی نائٹ کوچ رائے ونڈ کے قریب اوچوکی ماجھا پھاٹک پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے پھاٹک کھلا تھا جہاں پر ٹرین ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے ٹریفک شدید جام تھی، اسی دوران لاہور سے کراچی جانے والی نائٹ کوچ بھی جا پہنچی اور ریلوے ٹریک پر پھنسے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں ٹرین کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں مگر کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس سمیت ریلوے انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ بھوئے آصل سے نامہ نگار کے مطابق بھچوکی پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے ٹرین ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے باعث پتوکی کا رہائشی صفدر نامی شخص جوکہ ٹرالر کاڈرائےور بتاےا جاتا ہے، موقع پر ہلاک ہوگےا جبکہ کوٹ رادھاکشن کارہائشی ساجد اوردونامعلوم شدےد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت ٹرےن کی دوبوگےاں پٹری سے اتر گےں جبکہ اےک بوگی الٹ گئی۔ بولی الٹنے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔ رائے ونڈ سے نامہ نگار کے مطابق رائیونڈ سٹیشن سے اگلے ریلوے سٹیشن پریم نگرکے اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرمحمد فیاض نے رائیونڈ کے سٹیشن ماسٹر شوکت علی کے کلیئرنس دینے پر ریلوے پھاٹک بھچوکی کے گیٹ مین محمد بوٹا کو فون خراب ہونے کی وجہ سے موبائل پر اطلاع دی کہ وہ پھاٹک بند کردے لیکن کراسنگ کے درمیان ٹریک کے اوپرپریم نگر ڈرائی پورٹ کے رش اوراور بے ہنگم ٹریفک کے باعث مذکورہ گیٹ مین پھاٹک بند کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ محمد بوٹا خطرے کی علامت ریڈ لائٹ لیکر رائے ونڈ سے آنے والی کراچی ایکسپریس کی طرف بھاگا لیکن مدہوش اوور سپیڈ ڈرائیور نے سگنل دیکھے بغیر گاڑی کو بریک لگانے کی بجائے رواں رکھا جس کے باعث تیز رفتار گاڑی ریلوے کراسنگ میں پھنسے ہوئے کنٹینر اور دیگر گاڑیوں کو روندتی ہوئی ٹریک سے اتر گئی۔ حادثے کے باعث ٹریک کو بند کر دیا گیا۔ حادثہ کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے روانہ کیا جائے گا۔ گرین اور عوامی ایکسپریس براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ٹرالر کا ڈرائیور جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے۔رائے ونڈ سے نامہ نگار کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ لاہور چھاﺅنی تا اوکاڑا تک تمام رےلوئے پھاٹکوں پر تعےنات گےٹ مےن کے پاس موبائل فون موجود ہےں جنہےں متعلقہ سٹےشن ماسٹر ےا نائب سٹےشن ماسٹر اپنے سٹےشن سے ٹرےن روانگی کی اطلا ع بذرےعہ مس کال دےتا ہے۔ کئی برس سے پھاٹک مین کو فون لائن فراہم نہیں کی گئی۔ ٹرین حادثہ کا شکار ہونے والے چین سے منگوایا گیاریلوے کا دوسرا انجن تھا جس میں جدید سہولیات موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ریلوے انجن میں USB لگانے کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے مسافر پریشانی کے عالم میں اپنے عزیزوں کی خیریت دریافت کرتے رہے۔ دریں اثناءوزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے رائےونڈ کے قرےب بھچوکی پھاٹک پر حادثے میں اےک شخص کے جاںبحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے لندن سے ٹےلی فون پر انتظامےہ کو ہداےت کی کہ حادثہ مےں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترےن سہولتےں فراہم کی جائےں۔
ٹرین حادثہ