انڈونیشیا کے ایئرپورٹ پر طیارے میں بم کی افواہ سے کھلبلی مچ گئی، بدحواس مسافروں نے طیارے سے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیاکے صوبے مغربی کالیمانتان کے ایئر پورٹ پر طیارہ 189مسافروں کو لے کر جکارتہ جانے کے لیے تیار تھا ۔اس دوران ایک شخص نے ایئر ہوسٹس کو بم کی موجودگی کی اطلاع دی۔جیسے ہی اطلاع ایئر ہوسٹس کو پہنچی اس کے بعد طیارے میں ہر طرف کھلبلی مچ گئی اور لوگوں نے جہاز سے چھلانگیں لگانا شروع کردیں۔ایمرجنسی دروازے سے مسافروں کو باہر نکالا گیا تاہم بھگدڑ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024