کرونا،ضلعی انتظامیہ کوذخیرہ اندوزوں ،گراں فروشوں کیخلاف کارروائی میں مشکلات
اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈان اور کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں مصروفیات کے باعث ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم اسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے لاک ڈان کے دوران صرف ایک مرتبہ گرانفروزشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور شہر بھرمیں مجموعی طور پر 42 چھاپوں کے دوران 3 افراد کو گرفتار کر کے 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ہینڈ سینی ٹائزر کے 8کاٹن، 5سو ماسک اور 5 سو پولی تھین ماسک بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی لاک ڈان اور کرونا وائرس کے پھیلا کی روک تھام میں مصروفیت کے باعث افسران کو گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوکانداروں کی جانب سے پھل اور سبزیو ں سمیت روز مرہ کی کھانے پینے کی اشیا مہنگے داموں فروخت ہونے کی عوامی شکایات پر صرف ایک دن ضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا سکیں۔ اسلام آباد کے 6 اسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ مجموعی طور پر 42 چھاپے مارے گئے اور 3 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ زائد قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ہی روز میں 85 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں تاہم کرونا وائرس کی حالیہ صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مصروفیت کے باعث انتظامیہ کوذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔