تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کو سانگلہ ہل موٹروے انٹرچینج پر پولیس نے روک لیا ‘بعد میں جانے کی اجازت دیدی
تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو سانگلہ ہل موٹروے انٹرچینج پر پولیس نے روک لیا تاہم بعد میں جانے کی اجازت دیدی۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق وہ چارسدہ سے جلسہ سے خطاب کے بعد سانگلہ ہل آنے کے لیے موٹروے کے ذریعے رات گیارہ بجے سانگلہ ہل موٹروے انٹرچینج پر پہنچے تھے پولیس نے ان کی گاڑی کو دیکھتے گھیرے میں لے لیا اور بتایا گیا کہ عدالت سے آپ کے اور آپ کے ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں ،جن پر عمل کرنا ضروری ہے ادھر اس کی اطلاع سانگلہ ہل میں تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس کی انتظامیہ کو پہنچی تو سانگلہ ہل سے کاروں اور موٹرسائیکلوں پر سینکڑوں افراد سانگلہ ہل موٹروے انٹر چینج پر پہنچے اور ایک گھنٹہ تک پولیس افسران کے ساتھ گفتگو کرنے کے بعد پولیس نے علامہ خادم حسین رضوی کو سانگلہ ہل جانے کی اجازت دیدی۔