عامر چشتی مسلم لیگ ن علماء ومشائخ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات نامزد
لاہور (پ ر) ممتاز سماجی راہنما عامر چشتی کو پنجاب ہائوس میں علماء ومشائخ ونگ مسلم لیگ (ن) کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا گیا۔ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن علامہ پروفیسر فاروق احمد سعید ی مرکزی چیئرمین علماء ومشائخ ونگ مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے باہمی مشاورت کے بعد جاری کیا۔