مریدکے: پریشر ککر پھٹنے سے بہن بھائی اور بھانجی شدید زخمی‘ حالت نازک
مریدکے (نامہ نگار) مریدکے میں پریشر ککر پھٹنے سے بہن بھائی اور بھانجی شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا کہ مریدکے کی نواحی آبادی حسین ٹاو¿ن میں کھانا بنانے کے دوران محنت کش کے گھر میں پریشر ککر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بہن بھائی عائشہ اور راشد اور ان کی پانچ سالہ بھانجی شدید زخمی ہو گئی۔
جنہیں زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد انہیں تشویشاک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
3زخمی