بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا لاہور پہنچ گئے، دوستوں سے ملاقات، لاہوری کھانے کھائے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا دوستوں سے ملنے لاہور پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں اجے بساریا نے لاہور کے کھانوں کی تعریف کی اور کہا کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا نہیں ہوا تو ہم جمنے آئے ہیں۔ مسائل آتے رہیں گے اور حل بھی ہوتے رہیں گے۔ ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا لیکن دونوں ممالک میں حالات اچھے ہونے کی کوششیں جاری ہیں۔ مجھے لاہور آ کر بہت اچھا لگا شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد دیکھی ایک نمائش دیکھی جہاں پاکستانی اور بھارتی فنکار آئے ہوئے تھے۔ چاندنی چوک کی یاد تازہ ہو گئی۔
اجے بساریا