افغان پناہ گزینوں کیخلاف رجسٹریشن کارڈ کی معیاد ختم ہونے پر کارروائی نہیں ہو گی
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان، افغانستان اوراقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے یواین ایچ سی آرنے پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی 30جون کو ان کے پناہ گزین رجسٹریشن کارڈزکی بطورثبوت معیادختم ہونے کے بعدان کے مسائل کے حل میں اپنی کوششوں اورتعاون کوفروغ دینے پراتفاق کیاہے ۔ یہ اتفاق رائے افغانستان کی میزبانی میں ہونے والے انتہائی اہم مشاورتی اجلاس میں طے پایا پناہ گزینوں سے متعلق نئی پالیسی سے متعلق تشکیل میں اپنی روایتی مہمان نوازی کی پالیسی پرگامزن رہنے کے ملک کے عزم کودہرایا۔ رجسٹریشن کارڈز کی معیاد ختم ہونے پر کارروائی نہیں ہو گی۔ عبد القادر بلوچ نے کہاعالمی برادری پناہ گزینوں کا معاملہ حل کرنے کیلئے تعاون جاری رکھے۔