ججز نظربندی کیس میں تین گواہوں کے بیانات قلمبند‘ سماعت 8 جولائی تک ملتوی
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف ججز نظربندی کیس میں تین گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے۔ بیان ریکارڈ کرنے کیلئے خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی سب جیل گئے، جہاں تین گواہوں نے بیان قلمبند کرائے، بیان ریکارڈ کرانیوالوں میں سب انسپکٹر سلطان، ہیڈ کانسٹیبل عمران اور سرکاری ٹی وی کے پروڈیوسر مجتبیٰ عباسی شامل ہیں جبکہ تین وکلا نے پہلے ہی مشرف کے فارم ہاﺅس جا کر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا تھا، عدالت کی طلبی کے باودجود 11 وکلا میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا، عدالت نے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔