مصنوئی قلت ومہنگی اشیاء بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی: اے سی جام پور
جام پور( خبر نگار)مصنوعی قلت و زائد قیمت پر اشیائے ضروریہ آٹا ، گھی ، چینی ، فروٹس و سبز یاں بیچنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا ئیگی ایسے لوگ جو مصنوئی قلت ومہنگی اشیاء بیچتے ہیں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی ۔ان خیالا ت کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر جام پو رملک فاروق احمد نے جام پور تجاوزات کے خاتمہ ، مہنگائی اشیاء کی فروخت و کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ کرونا کی چوتھی لہر انتہائی خطر ناک ہے ایس او پیز پر عملدرآمد کیساتھ خود و ملازمین کی ویکسی نیشن بھی کروائیں بصور ت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جا ئیگی ۔