پانامہ کی بجائے اقامہ کے نام پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا: ذیشان گرمانی
کوٹ ادو (خبر نگار) ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وزیراعظم ہاﺅس سے نکالنا آسان اور عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے ، نااہلی کا کیس نواز شریف کےلئے کوئی نیا نہیں، پہلے بھی ڈکٹیٹر نے انہیں عدالتوں کے ذریعہ تاحیات نااہل اور عمر قید کی سزائیں دلوائیں تھی مگر حالات نے ثابت کیا کہ وہ سب جھوٹے مقدمات تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کی بجائے اقامہ کا سہارا لے کر وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا۔