آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ حاصل کریگی : یوسف کسیلیہ
بورے والا(نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنا پر عوام سے ووٹ حاصل کرے گی ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ،کسانوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی ،کھادوں اور بیجوں پر سبسڈی دے کر اپنی کسان دوستی کا ثبوت دیا ہے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ جملیرا اور مانا موڑ سڑک کی تعمیر فروری میں شروع ہو جائے گی جس سے اس سڑک سے منسلک درجنوں دیہات کی عوام بہترین سفری سہولیات ملنے کے ساتھ ساتھ حادثات میں بھی نمایاں کمی آئے گی اس موقع پر وائس چیئر مین ضلع کونسل رانا شاہد سرور ، بار ظہور احمد ڈوگر ،راناطاہر کریم ،رانا وکیل نمبردار ،،راﺅ شفیق الرحمان و دیگر نمائندہ افراد بھی موجود تھے۔
یوسف کسیلیہ