کراچی ٹریفک حادثات نے پولیس افسر سمیت 8 زندگیاں چھین لیں
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیںٹریفک کے حادثات میںپولیس افسرا ور خاتون سمیت آٹھ افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نیو ایم اے جناح روڈ پر اسلامیہ کالج کے نزدیک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان 19سالہ ٹیپو سلطان ولد شعیب ہلاک اور اس کی ماں50 سالہ نسیمہ زوجہ شعیب زخمی ہوگئی۔ گلستان جوہر میں جوہر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے 38 سالہ خاتون کو کچل کرہلاک کردیا ۔ صدر میںپاسپورٹ آفس کے نزدیک تیز رفتا ر گاڑی کی ٹکر سے پولیس کا اے ایس آئی 58 سالہ غلام حسین جتوئی ہلاک ہوگیا۔لانڈھی کے علاقے رزاق آباد میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان 28 سالہ نذیر حسین ولد نیاز حسین ہلاک ہوگیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے میں نیو سبزی منڈی کے نزدیک چلتے ٹرک کی چھت سے گر کر 55 سالہ محمد حنیف ولد نواب دین ہلاک ہوگیا۔ سہراب گوٹھ میں ناردرن بائی ِپاس پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 20سالہ عمران ولد خدا بخش ہلاک ہوگیا جب کہ سائٹ میں ولیکا اسپتا ل کے نزدیک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر نوعمر لڑکا 14سالہ بلال ولد عالم خان ہلاک ہوگیا۔ جیکسن کے علا قے میں ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جا ں بحق ہوگیا ۔
حادثات