ٹریکٹر ٹرالی اور کار کی زد میں آ کر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران)ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہو ئے۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 30سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ حادثہ جی ٹی روڈ پر پیش آیا۔ جی ٹی روڈ پر چونگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں ایک خاتون ساجدہ بی بی ہلاک ہو گئیں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے باعث کار سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔