شام: حلب میں ملٹری چیک پوسٹ پر کار بم دھماکہ، 5 افراد ہلاک
دمشق (این این آئی) شام کے شمالی صوبے حلب میں ملٹری چیک پوسٹ پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے ۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق وقوعہ کرد فورسز کے زیر انتظام قطنا کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سے کرد فورسز کے چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔