صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر دنیا وآخرت کو سنواراجاسکتا ہے ،ڈاکٹر خاورشاہ
ملتان(لیڈی رپورٹر)تنظیم جیوے پاکستان کے زیر اہتمام ایم سلیم راجہ کی جانب سے سالانہ جشن شام قلندرسیمینار کی تقریب زیر صدارت سابق ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ دربار شاہ شمس سبزواری میں منعقد ہوئی ،جس کے مہمانان خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی ،سجادہ نشین مخدوم سید طارق عباس شمس اورچیئرمین ملک اسلم ڈوگر ملک بشیر اعوان،اللہ بخش بھٹہ جبکہ کشمیری ٹکٹ ہولڈرحفیظ بٹ،سماجی رہنما عمران اعظمی ،میاں منظور قادری،ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی ،اکبر خان عاربی ،یٰسین جاوید ،ملک بشیر احمد،اللہ بخش بھٹہ تھے۔اسی موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ ،سید احمد مجتبیٰ گیلانی،سید طارق عباس شمس،ایم سلیم راجہ نے کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا وآخرت کو سنوارا جاسکتا ہے جبکہ حضرت لعل شہباز قلندر کی گئی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے اورانہوں نے تمام عمر خدمت انسانیت کیلئے وقف کردی اور انہوں نے امن،دوستی اور محبت کا پیغام عام کیا۔اس موقع پر میزبان ایم سلیم راجہ کی طرف سے سیاسی وسماجی رہنمائوں اورکارکنوں کوسخی لعل شہباز قلندرایوارڈز تقسیم کئے گئے تقریب کے کمپیئرنگ کے فرائض شہباز خان نے ادا کیے جبکہ گلوکار ارشاد علی گلوکار زمان اکبر،گلوکاراستاد منیر احمد خان نے صوفیانہ کلام پیش کیے۔