قصور، فورٹ عباس : گھریلو جھگڑوں غربت سے دلبرداشتہ 3 افراد کی خودکشی
قصور، فورٹ عباس (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) مختلف واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی۔ قصور کے نواحی گائوں کوٹ تاج محمد میں گھریلو جھگڑے پر 17 سالہ وسیم نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ پرانی منڈی پتوکی میں غربت اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ 35 سالہ جاوید نے زہر نگل لیا۔ دریں اثنا فورٹ عباس میں شوکت مسیح نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر تاروں کو ہاتھ میں لے لیا جس سے کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔