ملتان کی طویل ترین اربعین واک 35 کلو میڑ پیدل سفر طے کرکے عزاداران گھنٹہ گھر چوک پہنچے
بند بوسن (نمائندہ خبر نگار) ملتان کی طویل ترین اربعین واک 35 کلو میڑ پیدل سفر طے کرکے عزاداران گھنٹہ گھر چوک پہنچے تفصیل کے مطابق چہلم سید الشہداء حضرت امام حْسین کی مناسبت سے سے ملک بھر میں اربعین واک کی گئی اسی طرح ملتان کے علاقہ ساہی چاون سے صبح 6 بجے عزادارانِ امام حْسین نے پیر سید ناصر حْسین شاہ کے گھر سے شروع ہونے والی اربعین واک میں 35 کلو میٹر کا طویل سفر پیدل طے کیا عزاداران دن 12 بجے گھنٹہ گھر چوک ملتان پہنچے، واک کے شْرکا کے لئے اڈا برساتی پر بریگیڈئیر قیصر علی مہے کی طرف سے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔