ماڈل عدالتوںنے 792مقدمات کا فیصلہ سنا دیا
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان بھر کی ماڈل عدالتوںنے گزشتہ2روز کے دوران مجموعی طور پر792مقدمات کا فیصلہ کیاہے،ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے52اور منشیات کے119مقدمات کا فیصلہ سنا دیاہے،ماڈل عدالتوں کی مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصرکے مطابق تمام عدالتوں نے کل955گواہان کے بیانات قلمبند کئے ،اسلام آباد میں قتل کا1 منشیات کا1،پنجاب میں قتل کے 16 منشیات کے 31،خیبرپختونخوا ہ میں قتل کے 16 منشیات کے 31،سندھ میں قتل کے 17 منشیات کے 36، بلوچستان میں قتل کے 2 اور منشیات کے2 مقدمات کا فیصلہ ہوا جن میں2 ملزمان کو سزائے موت 10کو عمر قید جبکہ دیگر59ملزمان کو146سال 8 ماہ2 دن قید اور 52لاکھ23ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ،ادھرماڈل سول ایپلٹ عدالتوں نے مجموعی طور پر 265 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے ہیںجبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے356مقدمات کا فیصلہ کردیاہے ،تمام عدالتوں نے کل 657 گواہان کے بیانات قلمبند کئے109ملزمان کو62 سال6 ماہ اور 28 دن قید اور 12لاکھ51ہزار103 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔