تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام دہم کے ضمنی امتحان کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
لاہور(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام سات نومبر سے شروع ہونے والے سیکنڈری سکول ضمنی امتحان (جماعت دہم) 2020ء کے اْمیدوار ان کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ۔ ترمیمی شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 9اکتوبر، دو گنا16 اکتوبر اور تین گنا فیس کیساتھ 23 اکتوبر تک حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں داخلہ فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔